نائیجریا میں بجلی کے بحران نے شادی کے تحفوں کا انداز بدل دیا، سولر سسٹم پہلی پسند

image

نائیجریا میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور بجلی کی گھٹتی ہوئی سپلائی کے باعث شادی کے تحفوں کا رجحان بدل گیا ہے جہاں نوبیاہتا جوڑوں کو روایتی تحائف کے بجائے سولر پینلز، انورٹرز اور لیتھیم بیٹریز تحفے میں دینے کو ترجیح دی جانے لگی ہے۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق نائیجرین خاندان اب سولر سسٹمز کو گھریلو اشیا اور فرنیچر کے ساتھ شادی کی رجسٹریشن کا لازمی حصہ بنا رہے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سولر پینلز کو گھریلو انفرا اسٹرکچر میں ایک انتہائی ضروری اضافہ تصور کیا جانے لگا ہے۔

ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے، شدید لوڈشیڈنگ اور سستے چینی ساختہ سولر ٹیکنالوجی کی دستیابی نے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو اس جانب مائل کیا ہے، یہاں تک کہ دارالحکومت لاگوس میں سولر سسٹمز کی طلب جنریٹرز، ٹیلی ویژنز اور ریفریجریٹرز سے بھی بڑھ گئی ہے۔

نائیجرین جوڑوں کی اکثریت کے نزدیک ان سسٹمز کی تنصیب شادی کے بعد نئی زندگی کے آغاز کی بنیادی ضرورت ہے تاکہ انہیں مہنگے جنریٹرز پر انحصار نہ کرنا پڑے اور بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باوجود ضروری گھریلو آلات باقاعدہ کام کرتے رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US