حارث رؤف مشکل میں! آئی سی سی نے جرمانہ عائد کردیا

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے میچ میں حارث رؤف کا رویہ اسپرٹ آف دی گیم کے منافی تھا جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

آئی سی سی نے حارث رؤف کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا ہے جس کے بعد ان کے مجموعی ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ ڈی میرٹ پوائنٹس کھلاڑیوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ کا حصہ ہوتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US