ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف سپر اسٹار اور 17 مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے والے جان سینا 2 نومبر کو بروکلین میں ہونے والے ایونٹ میں واپسی کریں گے جہاں وہ ایک اہم اعلان بھی کریں گے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای نے جان سینا کی واپسی کی تصدیق کردی ہے جبکہ ریسلر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اگلا شو دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل انتظار ختم ہونے والا ہے اور کئی سوالات کے جواب سامنے آئیں گے۔
جان سینا کے اعلان کو ممکنہ طور پر نئے ٹورنامنٹ ’جان سینا کلاسک‘ سے جوڑا جا رہا ہے، جس میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے موجودہ ریسلرز اور این ایکس ٹی کے ابھرتے ہوئے ستارے حصہ لے سکتے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کے فاتح کا انتخاب شائقین کے ووٹوں سے ہونے اور نئی چیمپئن شپ متعارف کرائے جانے کا بھی امکان ہے، تاہم ایونٹ کی تاریخ، مقام اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔