چین کی الیکٹرک کار نے ابوظہبی میں تیز ترین رفتار کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

image

چین کی معروف کمپنی بی وائی ڈی کی لگژری الیکٹرک ہائپرکار ’یانگ وانگ یو 9 ایکسٹریم‘ نے دنیا کی تیز ترین پروڈکشن کار ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

اس گاڑی نے یکم نومبر 2026 کو متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں 503.17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حیران کن رفتار حاصل کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

اس ریکارڈ ساز ڈرائیو کے دوران گاڑی کی ڈرائیونگ کے فرائض معروف ریسنگ ڈرائیور مارک باسنگ نے انجام دیے، جس کے ساتھ ہی یانگ وانگ یو 9 ایکسٹریم دنیا کی تیز ترین الیکٹرک گاڑی کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر بھی تیز ترین پروڈکشن کار بن گئی ہے۔

اس گاڑی نے اس سے قبل ستمبر 2025 میں 496.22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ریکارڈ کی تھی، جبکہ اس عالمی ریکارڈ کے دوران گاڑی میں استعمال ہونے والے گیٹی ٹائرز نے بھی دنیا کے تیز ترین الیکٹرک اور روڈ کار ٹائر کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US