3 ہزار سے زائد مکڑیاں جرمنی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

image

پیرو کے ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے گندے موزوں میں چھپائی گئی 3 ہزار سے زائد زندہ ٹارنٹولا مکڑیاں برآمد کرلیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لیما کے جارج شاویز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو جرمن اور ایک پولش شہری کے تین سوٹ کیسوں سے مکڑیاں پکڑی گئیں، جنہیں جرمنی اسمگل کیا جا رہا تھا۔

حکام کے مطابق معمول کی تلاشی کے دوران سامان میں غیرمعمولی حرکت محسوس ہونے پر سوٹ کیس کھولے گئے تو موزوں کے اندر چھوٹی بڑی ہزاروں مکڑیاں موجود تھیں، جن میں انڈے، نومولود اور بالغ مکڑیاں بھی شامل تھیں۔

ایک ٹارنٹولا کی یورپی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 500 یورو بتائی جاتی ہے، جس کے حساب سے ضبط شدہ مکڑیوں کی ممکنہ مالیت 15 لاکھ یورو بنتی ہے۔ پولیس نے تینوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر جنگلی حیات کی غیرقانونی اسمگلنگ کے الزام میں کارروائی شروع کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US