مظفر گڑھ: تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا باقاعدہ آغاز، 101 ریسرز مدِ مقابل

image

مظفر گڑھ میں دفاعی نمائش و اسپورٹس پروموشن کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

اس مرحلے کا افتتاح راجن پور کے ریسنگ ڈرائیور محمد خان مزاری نے کیا، جو کوالیفائنگ راؤنڈ کے 3 کلومیٹر طویل ٹریک پر سب سے پہلے اپنی گاڑی کے ساتھ روانہ ہوئے۔

ریلی کے اس سنسنی خیز اور اہم راؤنڈ میں ملکی و غیر ملکی ڈرائیورز کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے، جس میں 5 خواتین ریسرز سمیت کل 101 ماہر ریسرز اپنے فن اور گاڑیوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ریس کے اس ابتدائی مرحلے میں بہترین ٹائم ریکارڈ کرنے والے ڈرائیورز کو مین ریس میں پیش قدمی کا موقع ملے گا۔

مظفر گڑھ کے صحرا میں جاری اس ایونٹ کی وجہ سے شائقینِ اسپورٹس میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے اور ریلی کے اگلے مراحل کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US