خیرپور: شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی انکوائری کمیٹی کا ایکشن، ایل ایل بی کی سیکڑوں ڈگریاں متنازع

image

خیرپور کی شاہ عبداللطیف یونیورسٹی نے ایل ایل بی کے 1184 امیدواروں کے تعلیمی ریکارڈ کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، 11 اپریل 2026 کو تعلیمی ریکارڈ کی چھان بین کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس نے امتحانی ریکارڈ، حاضری اور مالی دستاویزات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی۔

اس جانچ کے بعد ایل ایل بی 3 سالہ پروگرام کے سال 2016، 2017 اور 2018 کے 658 امیدواروں جبکہ ایل ایل بی 5 سالہ پروگرام کے بیچ 2017 کے 526 امیدواروں کا تعلیمی ریکارڈ مشکوک قرار پایا ہے، جس کی بنیاد پر ان کے نتائج، ٹرانسکرپٹس اور ڈگریاں متنازع ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب جانچ پڑتال کے دوران صرف 64 امیدواروں کا تعلیمی ریکارڈ ہی درست اور قانونی پایا گیا۔

یونیورسٹی کے مطابق متنازع ریکارڈ ہولڈرز کی فہرستیں ویب سائٹ پر شائع کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ بار کونسلز، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور الحاق شدہ لا کالجز کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US