راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرے روز کے اختتام پر سری لنکا کی پہلی اننگز میں 3 وکٹ پر 114 رنز

image

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر سری لنکا نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے ہیں۔

کمندو مینڈس 40 اور دھننجیا ڈی سلوا 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ثاقب خان نے دو اور محمد عباس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 434 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔

دوسرے روز پاکستان نے 281 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا۔ سعود شکیل 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ڈیبیو کرنے والے عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے۔

سری لنکا کی طرف سے فرنینڈو اور مدوشاندا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US