راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط، نوجوان بولر ثاقب خان کی تعریفیں لیکن رفتار پر بحث

شہباز روئے نامی صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’مجھے ثاقب کی اب تک کی بولنگ کا انداز تو پسند آ رہا ہے، لیکن اس میں رفتار (pace) کیوں نہیں ہے؟ وہ مسلسل 127-129 کی رفتار سے بولنگ کر رہے ہیں—یہ ایک ایسا تجربہ ہے جو ہم پہلے ہی خرم، محمد علی، کاشف وغیرہ کے ساتھ کر چکے ہیں، اور ان میں سے کوئی بھی اتنا کامیاب نہیں رہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ یا انڈیا جیسی مضبوط بیٹنگ لائن اپس کو چیلنج کر سکے۔‘
Pakistan Cricket
Getty Images
ثاقب خان نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں جن میں تجربہ کار بلے باز دنیش چندی مل کی وکٹ بھی شامل ہے

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ڈیبو کرنے والے بولر ثاقب خان کی نپی تلی پولنگ کی بدولت راولپنڈی ٹیسٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ دوسرے دن جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے تھے۔

دوسرے دن کی خاص بات ثاقب خان کی بولنگ تھی جنھوں نے سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز دنیش چندی مل کی وکٹ لے کر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کر لی۔

ثاقب خان نے محمد طحہ، عرفات منہاس اور طیب عارف کے ساتھ راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبو کیا تھا۔ دوسرے دن جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکا کی ٹیم پاکستان کی پہلی اننگز کے ٹوٹل 434 رنز سے اب بھی 320 رنز پیچھے ہے۔

طیب عارف اور محمد طحہ کے علاوہ عرفات منہاس اور ثاقب خان نے بھی پاکستان کی جانب سے ڈیبو کیا ہے۔

ثاقب خان کی دوسری وکٹ لاہیرو اوڈارا کی تھی جو 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس دوسرے کامیاب بولر تھے، جنھوں نے ایک وکٹ حاصل کی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبو کرنے والے چاروں پاکستانی کرکٹرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس سے قبل پہلے روز طیب عارف اور محمد طحہ نے نصف سنچریاں سکور کر کے بین الاقوامی کرکٹ میں اچھا آغاز کیا تھا۔

آل راؤنڈر عرفات منہاس نے بھی میچ کے دوسرے روز اہم موقع پر 72 گیندوں پر 52 رنز بنا کر پاکستان کے سکور کو آگے بڑھایا تھا۔

اس سے قبل دوسرے روز پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو سعود شکیل اور غازی غوری نے پاکستان کی اننگز کو آگے بڑھایا۔ غازی غوری 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو سعود شکیل کا ساتھ دینے ان فارم عرفات منہاس آئے۔سعود شکیل نے 93 رنز بنائے۔

پاکستان کا سکور نو وکٹوں کے نقصان پر 434 ہوا تو کپتان بابر اعظم نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔

Pakistan Sri Lanka
Getty Images

’پاکستان تیز گیند بازوں کی سرزمین ہے‘

عبداللہ نامی صارف نے ثاقب خان کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ ’ثاقب خان سری لنکا کے خلاف چھائے ہوئے ہیں۔ پاکستان تیز گیند بازوں کی سرزمین ہے۔۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ زیادہ عرصہ نہیں گزرا جب ثاقب ٹیپ بال کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔ ٹیپ بال سے ہارڈ بال کرکٹ کی طرف منتقلی اور اب اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کرنے تک، یہ ایک طویل اور دلچسپ سفر رہا ہے۔

عروج جاید نامی صارف نے لکھا کہ ثاقب اپنی بولنگ کے ذریعے مخالف ٹیم پر اثر ڈال رہے ہیں۔

حذیفہ خان نامی صارف نے ایکس پر لکھا کہ میں ثاقب کے لیے بہت خوش ہوں۔ آخرکار ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرنے والوں کو مواقع مل رہے ہیں اور وہ ان سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

شہباز روئے نامی صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’مجھے ثاقب کی اب تک کی بولنگ کا انداز تو پسند آ رہا ہے، لیکن اس میں رفتارکیوں نہیں ہے؟ وہ مسلسل 127-129 کی رفتار سے بولنگ کر رہے ہیں۔۔۔ یہ ایک ایسا تجربہ ہے جو ہم پہلے ہی خرم، محمد علی، کاشف وغیرہ کے ساتھ کر چکے ہیں، اور ان میں سے کوئی بھی اتنا کامیاب نہیں رہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ یا انڈیا جیسی مضبوط بیٹنگ لائن اپس کو چیلنج کر سکے۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ صرف رفتار کی بات نہیں ہے؛ ثاقب کو گیند میں جو ’سیم موومنٹ مل رہی ہے۔ خاص طور پر دائیں ہاتھ کے بلے بازوں سے دور جاتی ہوئی گیند وہ زبردست ہے۔ اس وقت، اس پچ پر، یہ عباس سے بھی زیادہ ہے، اس لیے فی الحال رفتار کوئی معنی نہیں رکھتی۔‘

Pakistan Cricket
Getty Images

راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن: طیب عارف اور محمد طحہ کی نصف سنچریاں

’ہیلو ٹو ٹیسٹ کرکٹ‘

پاکستان کرکٹ کے آفیشل ایکس ہینڈل پر نمودار ہونے والا یہ پیغام پاکستان کے لیے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے طیب عارف کی نصف سنچری پر اُن کی تعریف پر مبنی تھا۔

لیکن اس سے پہلے ہی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اذان اویس کے ہمراہ اوپننگ کے لیے آنے والے طیب عارف اپنی کور ڈرائیو اور وکٹ کے چاروں جانب کھیلے جانے والے سٹروکس کی بدولت راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں موجود شائقین سے داد سمیٹ رہے تھے۔

طیب عارف کی اننگز کی خاص بات اُن کا سٹرائیک ریٹ تھا، اُنھوں نے ایک چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے 51 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔

طیب عارف جب پویلین لوٹے تو اگلے بلے باز محمد طحہ تھے اور اُن کا بھی یہ پہلا ٹیسٹ میچ تھا، لیکن اُنھیں اپنے تجربہ کار کپتان بابر اعظم کا ساتھ حاصل تھا۔

محمد طحہ محتاط انداز میں اپنی اننگز آگے بڑھا رہے تھے، لیکن بابر اعظم راولپنڈی کی گرین ٹاپ وکٹ پر جارحانہ انداز میں بلے بازی کر رہے تھے۔

سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے یہ سوچ کر ہی پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی کہ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار اور راولپنڈی کی خنک صبح میں نمی کا فائدہ اُٹھا کر پاکستان کے ابتدائی کھلاڑیوں کو جلد پویلین بھیج دیا جائے گا۔

لیکن پاکستان کی جانب سے ڈیبو کرنے والے طیب عارف اور محمد طحہ کی اننگز اور کپتان بابر اعظم کی نصف سنچری نے مہمان ٹیم کی اس خواہش پر پانی پھیر دیا۔

محمد طحہ سے پہلے کپتان بابر اعظم بھی نصف سنچری بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے اور ایسے میں محمد طحہ نے سعود شکیل کے ساتھ مل کر پاکستان کی اننگز کو آگے بڑھایا۔ لیکن طحہ بھی 105 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

لیکن بولرز کے لیے سازگار وکٹ پر یہ دونوں نوجوان بلے باز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے تھے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز خراب روشنی کے باعث جب ختم ہوا تو پاکستان نے 67.2 اوورز میں 281 رنز بنا لیے تھے۔ سعود شکیل 57 جبکہ وکٹ کیپر غازی غوری سات رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

پاکستانی اننگز کی خاص بات تیز رفتاری کے ساتھ رنز بنانا بھی تھی، پاکستان نے 4.17 رنز فی اوور کی اوسط سے یہ رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے دو، دلشان مدوشنکا، ملان رتنائیکا اور سونل دنوشا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

BBC World Service کی نئی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

'BBC News اردو' ایڈیشن کا انتخاب کریں اور نیوز الرٹس، تحقیقاتی اور تفصیلی رپورٹس، سب کچھ ایک ہی جگہ پر حاصل کریں۔

نوٹ: نئی ایپ برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب نہیں ہے اور اس کا انگریزی زبان میں ایڈیشن موجود نہیں۔


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US