لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے ایتھلیٹکس مقابلوں کے لیے کوالیفکیشن کا طریقہ کار جاری کردیا گیا ہے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس کے مطابق اولمپکس میں مردوں اور خواتین کے 23، 23 ایونٹس جبکہ دو مکسڈ ایونٹس شامل ہوں گے۔ پہلی مرتبہ چار ضرب 100 میٹر مکسڈ ریلے بھی اولمپکس کا حصہ بنے گی۔
کوالیفکیشن کے تحت 40 فیصد ایتھلیٹس مقررہ معیار حاصل کرکے براہ راست جبکہ 60 فیصد عالمی رینکنگ کی بنیاد پر جگہ بنائیں گے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس کا کہنا ہے کہ مقررہ معیار پورا کرنے والے تمام ایتھلیٹس کی اولمپکس میں شرکت لازمی نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ لاس اینجلس اولمپکس 15 سے 30 جولائی 2028 تک منعقد ہوں گے۔