معمر رانا کی طلاق پر نیر اعجاز افسردہ، سابق اہلیہ سے آخری موقع دینے کی اپیل

image

"میں سمجھتا ہوں کہ اس سارے معاملے میں مومی خود ذمہ دار ہیں، انہیں وقت کے ساتھ سمجھدار ہو جانا چاہیے تھا۔ ان کی طلاق کی خبر نے مجھے بہت دکھ پہنچایا ہے۔ میں اپنی بھابھی مہناز سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ معمر رانا کو صرف ایک آخری موقع دے دیں، اگر دوبارہ کوئی مسئلہ پیش آئے تو پھر علیحدگی اختیار کر سکتی ہیں۔ میری ان کے گھر والوں اور سوشل میڈیا صارفین سے بھی گزارش ہے کہ وہ تشدد، لڑائی جھگڑوں یا نشے کی حالت میں اہل خانہ پر ہاتھ اٹھانے جیسے الزامات لگانے سے گریز کریں۔ معمر رانا کبھی بہت خوبصورت اور مقبول اداکار تھے، اللہ نے انہیں بے پناہ عزت دی، لیکن وہ اسے برقرار نہ رکھ سکے۔ کراچی منتقل ہونے کے بعد میری ان سے ملاقاتیں کم ہوگئیں، مگر آج بھی ان کے لیے دعا کرتا ہوں۔"

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نیر اعجاز نے معمر رانا کی 28 سالہ ازدواجی زندگی ختم ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سابق اہلیہ مہناز سے دوبارہ صلح کرنے کی درخواست کر دی۔

قیصر پیا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نیر اعجاز نے کہا کہ معمر رانا کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے تھا۔ انہوں نے اداکار کی موجودہ صورتحال پر دکھ کا اظہار کیا اور خاندان سے اپیل کی کہ معاملات کو مزید خراب کرنے کے بجائے بہتری کی کوشش کی جائے۔

یاد رہے کہ 90 کی دہائی میں فلموں کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے معمر رانا نے 1998 میں مہناز پرویز سے شادی کی تھی۔ دونوں کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کی نمایاں جوڑیوں میں ہوتا تھا، تاہم تقریباً تین دہائیوں بعد لاہور کی فیملی کورٹ کے ذریعے مہناز نے خلع حاصل کر لی۔

معمر رانا نے فلم چوڑیاں، دیوانے تیرے پیار کے اور کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جبکہ ٹیلی ویژن ڈراموں میں بھی اپنی پہچان بنائی۔

نیر اعجاز کے حالیہ بیان کے بعد معمر رانا کی نجی زندگی ایک مرتبہ پھر خبروں میں آگئی ہے۔ تاہم سابق میاں بیوی کے درمیان دوبارہ صلح کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیق شدہ پیش رفت سامنے نہیں آئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US