کوہاٹ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف کارروائی کے لیے جانے والی پولیس ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق کوہاٹ اور کرک کے درمیان دربوکچ جلندھر بانڈہ کے علاقے میں پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان اور سب انسپکٹر مختیار بھی شامل ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی جبکہ پولیس کی گاڑیوں کو بھی نذرِ آتش کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔