ساف چیمپئن شپ: بھارت کی فتح کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

image

ساف چیمپئن شپ 2026 میں بھارت نے مالدیپ کو ایک صفر سے شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں جگہ پکی کر دی ہے۔

ڈھاکا کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے سہیل احمد بھٹ نے 38ویں منٹ میں پنالٹی پر فیصلہ کن گول کیا۔

اس شکست کے بعد مالدیپ کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے جبکہ پاکستان تین پوائنٹس اور پلس دو کے گول فرق کے ساتھ گروپ بی میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ گروپ بی میں بھارت چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔

پاکستان اب ہفتہ 14 نومبر کو پہلے سیمی فائنل میں گروپ اے کی ٹاپ ٹیم کا سامنا کرے گا۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے آخری گروپ میچ کی فاتح ٹیم یا بنگلا دیش کے ڈرا کی صورت میں بنگلہ دیش سے پاکستان کا مقابلہ ہوگا، جبکہ سری لنکا کی فتح اسے پاکستان کے مدمقابل لے آئے گی۔

دوسری جانب بھارت دوسرے سیمی فائنل میں گروپ اے کی دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے کھیلے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 17 نومبر کو منعقد ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US