پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر اتار چڑھاؤ کے باوجود تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صبح 10 بجے انڈیکس 133.04 پوائنٹس کے اضافے سے 177,506.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
بینکنگ، آئل اینڈ گیس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنری سیکٹر میں خریداری کا رجحان رہا، جبکہ اے آر ایل، پی آر ایل، ماری، پول، پی ایس او، ایچ بی ایل اور دیگر کمپنیوں کے شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ 1,710 پوائنٹس کی کمی کے بعد 177,373.76 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔