پاکستان کو دسمبر اور جنوری کے لیے اسپاٹ ایل این جی کی خریداری پر عالمی کمپنیوں کی جانب سے انتہائی مہنگی بولیاں موصول ہوئیں جنہیں مسترد کردیا گیا۔
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو مجموعی طور پر 3 بولیاں موصول ہوئیں، جن میں ایک کارگو کی کم سے کم قیمت 24 ارب 28 کروڑ 16 لاکھ روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 27 ارب 77 کروڑ 60 لاکھ روپے لگائی گئی۔
حکام کے مطابق 2 ایل این جی کارگوز کے لیے موصول ہونے والی کم ترین بولیاں بھی 24 ارب 28 کروڑ سے 24 ارب 43 کروڑ روپے تک تھیں، جنہیں پی ایل ایل بورڈ کو بھجوانے کے بعد مسترد کردیا گیا۔