پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے دوران شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، ابتدائی تیزی کے باوجود آخری سیشن میں فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کو منفی زون میں دھکیل دیا۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 180,769 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا، تاہم فروخت کے دباؤ کے باعث 178,800 پوائنٹس کے قریب بھی آگیا۔
کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 251.44 پوائنٹس کی کمی سے 179,083.80 پوائنٹس پر بند ہوا، اس طرح مارکیٹ میں 0.14 فیصد مندی ریکارڈ کی گئی۔