پیٹرولیم لیوی میں بھی کمی، عوام کو فی لیٹر پیٹرول پر مزید ریلیف مل گیا

image

حکومت نے عوام کو پیٹرول کی قیمت میں مزید ریلیف دیتے ہوئے فی لیٹر پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں ایک روپے 65 پیسے کی کمی کردی ہے۔

دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی کا بوجھ کم ہوکر 63 روپے 64 پیسے فی لیٹر رہ گیا ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں کا فارمولا تبدیل کرنے کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، جس کے تحت صارفین کو پیٹرولیم لیوی میں بھی ریلیف دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے سے زائد کمی کی جاچکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US