پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کے بعد فروخت کا دباؤ بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 771 پوائنٹس کی کمی سے 178,312.35 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔
آٹوموبائل، سیمنٹ، بینکنگ، آئل اینڈ گیس اور پاور سیکٹر سمیت اہم شعبوں میں حصص کی فروخت دیکھی گئی، جبکہ حبکو، پی پی ایل، او جی ڈی سی، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل اور یو بی ایل سمیت بڑی کمپنیوں کے شیئرز بھی منفی زون میں رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی اسٹاک مارکیٹ 251.44 پوائنٹس کی کمی کے بعد 179,083.80 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔