نیوزی لینڈ نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں شکست دے دی

image

نیوزی لینڈ نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں عبرتناک شکست دے دی،کیوی ٹیم نے 244 رنز سے میدان مار لیا۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ول ینگ کے 125 اور ٹم سائیفرٹ کے 58 رنز کی بدولت 333 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔

334 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن میٹ ہینری کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ انہوں نے پہلے ہی اوور میں روہت شرما، ویرات کوہلی اور کپتان شریاس ایئر کو صفر پر پویلین بھیج کر بھارت کو شدید دھچکا پہنچایا۔

بھارتی ٹیم کی پوری اننگز محض 89 رنز پر سمٹ گئی۔ میٹ ہینری نے 6 جبکہ میتھیو فشر نے 3 وکٹیں حاصل کرکے نیوزی لینڈ کی بڑی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ پانچ میچز کی سیریز میں بھارت کو اب بھی 2-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ تیسرا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US