فیصل آباد کے نواحی علاقے ستیانہ میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد عدالت میں پیشی بھگتنے کے بعد واپس اپنے گھروں کو جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔
واردات کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش اور گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔