غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے نے ایک اور نوجوان فلسطینی فٹبالر کی جان لے لی۔ غزہ اسپورٹس کلب سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ محمود عبدالمالک حملے میں شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمود عبدالمالک چند روز قبل ہی ایک یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک ہوئے تھے، جس کا انعقاد اکتوبر 2023 سے اب تک جاں بحق ہونے والے ایک ہزار سے زائد فلسطینی کھلاڑیوں کی یاد میں کیا گیا تھا۔
محمود عبدالمالک نے اس ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی جانب سے شاندار کھیل پیش کیا اور غزہ اسپورٹس کلب کو دوسری پوزیشن دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔