ابرار احمد کی عالمی رینکنگ میں بڑی چھلانگ، تیسری پوزیشن پر آگئے

image

آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد دو درجے ترقی کے بعد دنیا کے تیسرے بہترین ون ڈے بولر بن گئے اور نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم نویں، سلمان علی آغا 13ویں، فخر زمان مشترکہ 36ویں اور محمد رضوان 43ویں نمبر پر ہیں۔ صائم ایوب بھی چار درجے ترقی کے بعد 64ویں پوزیشن پر آگئے۔

بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ شاہین آفریدی مشترکہ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔

آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی سرفہرست ہیں، جبکہ پاکستان کے سلمان علی آغا 13ویں نمبر پر برقرار ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US