وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوسروں کو این آر او کا طعنہ مارنے والے خود این آر او مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی جیل میں ہیں اور ان پر کرپشن کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا خط جھوٹ پر مبنی ہے اور انہیں جیل میں وہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو کسی قیدی کو حاصل نہیں ہوتی ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ انہیں وہ کھانا دیا جاتا ہے جو وہ پسند کرتے ہیں، جبکہ طبی سہولیات کی عدم فراہمی کا دعویٰ بھی سراسر جھوٹ ہے کیونکہ ملکی اور بیرون ملک سے بلوائے گئے ماہر ڈاکٹر ان کا باقاعدہ معائنہ کرتے ہیں۔