فوج تعیناتی کا معاملہ: خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی آئینی عدالت میں جواب جمع کرا دیا

image

خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی آئینی عدالت میں اپنا تحریری جواب جمع کراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے مسلح افواج کی مسلسل تعیناتی ناگزیر ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے عدالتی احکامات کی روشنی میں دائر کیے گئے جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر فی الوقت خیبر پختونخوا کے کسی بھی ضلع یا علاقے سے فوج کو واپس بلانے یا اس کی تعیناتی ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے میں سول انتظامیہ کے نظام کو سہارا دینے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سرکاری املاک و حساس تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مسلح افواج کی عملی موجودگی اور مستقل معاونت انتہائی ضروری ہے۔

قبل ازیں وفاقی آئینی عدالت نے 5 نومبر کو جاری کردہ اپنے حکم نامے میں صوبائی حکومت سے فوج کی تعیناتی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے استفسار کیا تھا کہ صوبے کے کن اضلاع میں فوج کی موجودگی ضروری ہے اور کن علاقوں میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US