بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 10 سال بعد اپنے اس فیصلے پر پچھتائیں گے۔
ایک انٹرویو میں کپل دیو کا کہنا تھا کہ کوہلی کی فٹنس آج بھی شاندار ہے اور وہ 25 سالہ نوجوان کرکٹر کو بھی فٹنس میں چیلنج کرسکتے ہیں۔ ان کے مطابق غصے میں آکر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا درست نہیں، کھلاڑی کو مشکلات کے باوجود واپسی کی کوشش کرنی چاہیے۔
روہت شرما کے مستقبل پر بات کرتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ ان کے کھیلنے یا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ سلیکٹرز پر چھوڑ دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے سے بڑے کھلاڑی کو بھی ایک دن کھیل سے رخصت ہونا پڑتا ہے۔