راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

image

راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز جاری ہے، قومی ٹیم نے کھیل کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز سے کیا۔

دوسرے روز کھیل شروع ہوتے ہی سری لنکا نے پاکستان کی چوتھی وکٹ حاصل کرلی اور اذان اویس 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ ثاقب خان کے حصے میں آئی۔

پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US