سلمان خان نے فلم کی ٹیم کو لاکھوں روپے کی گھڑیاں تحفے میں دے کر حیران کر دیا

image

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’ماتربھومی‘ کی ٹیم کے لیے ایک خاص تقریب کا اہتمام کیا، جہاں انہوں نے ساتھی فنکاروں اور عملے کو قیمتی سوئس گھڑیاں تحفے میں دے کر ان کی محنت کا منفرد انداز میں شکریہ ادا کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے 12 نومبر کو اپنے پنویل فارم ہاؤس پر فلم کی کاسٹ اور پروڈکشن ٹیم کو مدعو کیا تھا۔ شرکا کو بتایا گیا تھا کہ ملاقات کا مقصد فلم کی تشہیری سرگرمیوں پر بات چیت کرنا ہے، لیکن وہاں پہنچنے پر انہیں ایک خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا۔

سلمان خان نے اس موقع پر فلم کی تیاری میں ساتھ دینے والے افراد کو لگژری سوئس گھڑیاں پیش کیں۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 20 سے 25 گھڑیاں تقسیم کی گئیں، جن میں سے ہر ایک کی مالیت 2 لاکھ سے 6 لاکھ بھارتی روپے کے درمیان بتائی گئی ہے۔

یہ تقریب فلم کا ٹریلر جاری ہونے کے دو روز بعد منعقد ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق اداکار اس اقدام کے ذریعے ان لوگوں کی خدمات کو سراہنا چاہتے تھے جنہوں نے فلم کی تیاری کے مختلف مراحل میں ان کے ساتھ کام کیا۔

سلمان خان کے اس اقدام کو فلمی ٹیم کے لیے اظہارِ تشکر کی ایک مثال قرار دیا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے ساتھیوں کی محنت اور تعاون کو قیمتی تحائف کے ذریعے یادگار بنایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US