پاکستانی اداکار نمیر نواز خان نے آئی ٹی کا شعبہ چھوڑ کر شوبز انڈسٹری میں آنے کی کہانی سنا دی۔ احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 2015 میں کارپوریٹ ملازمت سے اکتا کر اشتہارات اور فیشن شوٹس کے ذریعے اداکاری میں قسمت آزمائی۔
نمیر خان کے مطابق انہیں پہلا اشتہار سجل علی اور مومنہ مستحسن کے ساتھ کرنے کا موقع ملا۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے 30 دن کام کرنے کے مقابلے میں اداکاری کے صرف ایک دن کا معاوضہ کہیں زیادہ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ فلمیں دیکھنے کے شوق نے انہیں اداکاری کی طرف راغب کیاجبکہ وہ دوسرے فنکاروں کی نقل کرنے کے بجائے اپنے انداز میں کردار ادا کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہرت اور چمک دمک سے دور رہتے ہیں کیونکہ ان کا فنی سفر ابھی شروع ہوا ہے۔