قرآن پڑھا تو زندگی بدل گئی، معروف اداکارہ نے شوبز چھوڑ دیا

image

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عیشا نور نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔

عیشا نور کے مطابق قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھنے کے بعد ان کی زندگی میں بڑی تبدیلی آئی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ زندگی کے مشکل دور سے گزر رہی تھیں اور اللہ سے رہنمائی کی دعا کرتی تھیں جس کے بعد انہوں نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی فیملی پر توجہ دینے کے ساتھ ٹریول ایجنسی بھی چلا رہی ہیں اور دیگر افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے فیصلے کو سراہا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US