مرکزی مسلم لیگ کے صدر نے عظمیٰ بخاری کو 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا

image

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو مبینہ طور پر ہتک آمیز اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

قانونی نوٹس میں خالد مسعود سندھو نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عظمیٰ بخاری کے بیانات سے ان کی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچا، جس کے باعث وہ 5 ارب روپے ہرجانے کے قانونی طور پر مستحق ہیں۔

نوٹس میں صوبائی وزیر اطلاعات سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے مبینہ الزامات پر وضاحت اور معذرت پیش کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو بغیر ثبوت اور حقائق کے کسی کی شہرت متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور وہ اپنی قانونی و آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US