قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد پاکستان پہنچ گئے، محسن نقوی کا پرتپاک استقبال

image

قطر کے وزیر داخلہ و داخلی سلامتی فورس (لخویہ) کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے قطری ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ اپنے بھائی شیخ خلیفہ بن حمد کو پاکستان آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قطر کے وزیر داخلہ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جنہیں باہمی تعاون اور رابطوں کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US