پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگنی اور شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کی شیروانی میں تصاویر وائرل ہوئیں، جبکہ ایک دلہن کو سبز لباس میں دیکھا گیا۔ اداکار یاسر حسین کے ساتھ ان کی ڈانس ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ گلوکار نے منگنی یا نکاح کرلیا ہے۔
تاہم عاصم اظہر نے انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ’’سب کو خود بتا دوں گا، شادی کی ٹینشن نہ لیں۔‘‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصاویر دراصل ایک موبائل فون کے اشتہار کی ہیں، جس کے پرومو میں شادی کی تقریب کا منظر دکھایا گیا تھا اور اسی وجہ سے ان کی شادی سے متعلق افواہیں پھیلیں۔