پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کے آغاز پر 600 پوائنٹس کا اضافہ

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا ابتدائی کاروبار میں 100 انڈیکس تقریباً 600 پوائنٹس بڑھ گیا۔

صبح 9 بج کر 35 منٹ پر انڈیکس 591.58 پوائنٹس اضافے کے بعد 177,974.15 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

آٹوموبائل، بینکنگ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس اور پاور سیکٹر کے حصص میں خریداری دیکھی گئی جبکہ حبکو، پی ایس او، ماری، او جی ڈی سی اور پی پی ایل کے شیئرز بھی مثبت زون میں رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ 491 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 177,382.56 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US