رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ ، پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

image

پاکستان شاہینز نے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلا دیش اے کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

دوحا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بنگلا دیش اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔ شہادت حسین نے ناقابل شکست 103 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ سفیان مقیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

233 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز کی ابتدائی دو وکٹیں صرف 21 رنز پر گر گئیں، تاہم حسن نواز اور شاہ زیب خان نے 110 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا۔ حسن نواز نے 62 جبکہ شاہ زیب خان نے 50 رنز بنائے۔

بعد ازاں کپتان عبدالصمد نے 33 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ فرحان یوسف 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان شاہینز نے 28 گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ سری لنکا اے سے ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US