جماعت اسلامی کی پیٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے اور عوامی ریلیف کی تحریک کامیاب ہوگئی، لیاقت بلوچ

image

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے جماعت اسلامی کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوامی ریلیف کے لیے سیاسی، جمہوری اور قومی سطح پر مزاحمت کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا حکومتی فیصلہ زراعت اور کسان دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ گنے، گندم اور چاول کے کاشتکار معاشی استحصال کا شکار ہیں، جس سے زرعی شعبے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ حکومت کسانوں کے مسائل کے حل، زرعی پالیسیوں پر نظرثانی اور ملکی زراعت کے فروغ کے لیے فوری طور پر قومی زراعت کانفرنس بلانے کا اہتمام کرے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US