قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری کا کہنا ہے کہ دورہ سری لنکا میں ٹیم کا بنیادی ہدف سیریز اپنے نام کرنا تھا۔ ساتھی کھلاڑی محمد طحہٰ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیریز میں کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور آئندہ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے بھرپور اعتماد ملتا ہے۔
اپنی ذاتی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے غازی غوری نے اعتراف کیا کہ انہیں تیز گیند بازوں کے خلاف اپنی بیٹنگ تکنیک کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے، جس کے لیے وہ سخت محنت جاری رکھیں گے تاکہ اگلی سیریز میں زیادہ مؤثر کارکردگی دکھا سکیں۔
اس موقع پر بیٹر محمد طحہٰ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف یہ سیریز مجموعی طور پر بہترین رہی اور ابتدائی میچ میں عمدہ کھیل پیش کرنے کا موقع ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکمت عملی یہی تھی کہ جس انداز میں وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اننگز کھیلتے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اسی قدرتی انداز کو برقرار رکھیں۔