ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف آسٹریلوی ریسلر برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ریسلنگ کی دنیا سوگ میں ڈوب گئی۔
ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے بیان میں برونسن ریڈ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ طبی پیچیدگیوں کے باعث 27 نومبر کو چل بسے، تاہم موت کی مخصوص وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔
برونسن ریڈ چند ہفتے قبل سعودی عرب میں ہونے والے کراؤن جیول ایونٹ کے دوران شدید زخمی ہوئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق ان کی پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں، پھیپھڑے متاثر ہوئے تھے جبکہ گردے پر بھی چوٹ آئی تھی۔ تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای نے ان چوٹوں اور موت کے درمیان کسی تعلق کی تصدیق نہیں کی۔
اصل نام جرمین ہیلی رکھنے والے برونسن ریڈ نے 2019 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں شمولیت اختیار کی اور این ایکس ٹی نارتھ امریکن چیمپئن شپ بھی جیتی۔