فٹبال کی دنیا میں بڑا مقابلہ متوقع، میسی اور رونالڈو ایک ہی ٹیم میں کھیل سکتے ہیں، رونالڈو کو خصوصی دعوت دے دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کے سابق اسٹار فٹبالر کارلوس تیویز کے الوداعی میچ میں لیونل میسی کی شرکت کی تصدیق ہوگئی ہے، جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
یہ نمائشی میچ 20 دسمبر کو بیونس آئرس کے معروف لا بومبونیرا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جسے ’’اپاچیز لاسٹ ڈانس‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
رونالڈو کی شرکت کی صورت میں فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار میسی اور رونالڈو ایک ہی ٹیم کی جانب سے کھیلتے دکھائی دے سکتے ہیں، تاہم سعودی کلب النصر کی مصروفیات کے باعث ان کی شرکت تاحال غیر یقینی ہے۔
میچ میں بوفون، ریو فرڈینینڈ، سرخیو آگوئرو اور دیگر عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کی شرکت بھی متوقع ہے۔