مشفیق الرحیم کا فروری میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

image

بنگلادیش کے کرکٹر مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اب اپنے پسندیدہ طرزِ کرکٹ کو الوداع کہنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ وہ آئندہ سال فروری میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔

مشفیق الرحیم نے اپنے پیغام میں بچپن کے خواب کو پورا ہونے کے بائیس سالہ سفر پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ ملک کی اعلیٰ سطح پر نمائندگی کرنا ان کے لیے سب سے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ انہوں نے اپنے گھر والوں، اساتذہ، کوچز، ٹیم کے ساتھیوں اور شائقین کی محبت و تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرپور اسٹیڈیم میں ان کے حق میں لگنے والے نعروں کی یادیں ہمیشہ ان کے دل میں محفوظ رہیں گی۔

اس سے قبل بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال بھی سابق کپتان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق باضابطہ تصدیق کرچکے ہیں۔ مشفیق الرحیم اب تک 108 ٹیسٹ میچز کھیل کر 7 ہزار 62 رنز اسکور کرچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US