اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم
امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے آرٹس ریگولر،
آرٹس پرائیویٹ،خصوصی امیدواروں اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات
برائے 2013ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے نتائج کی تفصیلات بتاتے
ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 3549 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل
کی ،3340 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1539 امیدوار کامیاب
قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 46.08 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں
2امیدوار اے گریڈ، 46 بی گریڈ، 451 سی گریڈ، 904 ڈی گریڈ اور 136 امیدوار
ای گریڈ میںکامیاب ہوئے۔محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ کے
امتحانات میں 2722 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 2604 امیدوار امتحانات
میں شریک ہوئے اور 1577 امیدوار پاس ہوئے، اس طرح کامیابی کا تناسب 60.56
فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 9 امیدوار اے گریڈ میں، 96 بی گریڈ میں، 493 سی
گریڈ، 854 ڈی گریڈ اور 116 امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔
خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 2امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے
امتحانات میں شرکت کی ۔
Click Here For Result