ہفتہ طلباء و طالبات: پوزیشن لینے والوں کے ناموں کا اعلان

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریڑی مسز حورمظہر کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک بورڈ

کے تحت جاری ہفتہ طلبہ و طالبات میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کے 300 سے زائد

طلبہ و طالبات شریک مقابلہ ہوئے۔ ان مقابلہ جات میں حسن قرات ،نعت خوانی ،اُردو،

انگریزی تقاریر اور ملی نغمات شامل تھے۔ ان مقابلوں میں ججز کے فرائض متعلقہ مقابلہ

جات میں تجربہ رکھنے والوں نے انجام دئیے۔ ان مقابلہ جات کے فائنل نتائج کا اعلان

ججز کے فیصلوں کی روشنی میں کردیا گیاہے۔

مقابلہ حسن قرات: بحریہ ماڈل اسکول نمبر۲ مجید ایس آر ای کے حافظ محمدعمر اسلام نے

اول پوزیشن حاصل کی دوسری پوزیشن اقراحفاظ بوائز سیکنڈری اسکول بلاک ٹی نارتھ ناظم

آبادکے فہد زمّاد نے ، تیسری اقراء حفاظ بوائز سیکنڈری اسکول بلاک ۶ پی ای سی ایچ

ایس اسکول کے محمد احمد نے حاصل کی۔

مقابلہ نعت خوانی : رونق ِ اسلام گرلز سیکنڈری اسکول ایف بی ایریا کی راحت گابا نے

اوّل ، ہل کرسٹ سیکنڈری اسکول شریف آبادکی ماہ رخ اختر نے دوسری اور الحبیب سیکنڈری

اسکول ایف بی ایریا کے حافظ محمد انصر نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔

مقابلہ اُردو تقریر: شمسی سوسائٹی ماڈل گرلز سیکنڈری اسکول شمسی ہاؤسنگ سوسائٹی کی

شہر بانو نے پہلی پوزیشن، الحیات ماڈل اسکول گلشن غازی ملیر کے حافظ نعمان الیاس نے

دوسری پوزیشن ، لٹل فوکس سیکنڈری اسکول بلاک ایف نارتھ ناظم آباد کے حافظ محمد

عثمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مقابلہ انگلش تقریر: لٹل فوکس اسکول بلاک ایف نارتھ ناظم آباد کی حفصہ طاہر نے پہلی

، البیرونی ماڈل سیکنڈری اسکول احسن آباد کے غلام فاروق نے دوسری ، شمسی سوسائٹی

ماڈل گرلز سیکنڈری اسکول کی ایمان اظہارنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مقابلہ ملی نغمات :میں عائشہ باوانی اکیڈمی (گرلز ) شاہراہِ فیصل کی عائشہ انیس نے

پہلی ، گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول 5A-3نارتھ کراچی کی گوہر فاطمہ نے دوسری ، کے

ایم اے گرلز سیکنڈری اسکول لیاری کے نہال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ اسپیشل

انعام گارڈ پیک اسکول کورنگی کے شایا ن علی صدیقی نے حاصل کی۔

سیکریڑی بورڈ مسز حور مظہر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان پوزیشن لینے والے طلباء و

طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے جلد ہی تقریب تقسیم انعامات منعقد کی جائیگی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.