تعلیمی اعلانات برائے 04/03/2014

image

جامعہ کراچی کے تحت ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 10 مارچ 2014 ء تک 2700/= روپے فیس برائے سال اول/ دوئم کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔ان امتحانات میں صرف 2010 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن رکھنے والے طلبہ شریک ہوسکتے ہیں ۔ایسے طلبہ جو 2006 ء میں رجسٹرڈ ہوئے تھے اور ایم اے سال اول دوئم سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں فیس کے علاوہ 5000/= روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے٭ جامعہ کراچی میں ’’بلوچی ڈے‘‘ کے حوالے سے بلوچ طلبہ کی جانب سے آج بروز پیر 04 مارچ2014 ء کو ایک واک اور بلوچی ثقافتی رقص کااہتمام کیا گیا ہے۔واک صبح 10:00 بجے مختلف شعبہ جات سے ہوتی ہوئی ہاکی گرائونڈ نزد یوبی ایل بینک کائونٹر پر اختتام پذیر ہوگی جہاں بلوچی ثقافتی رقص کابھی اہتمام کیا گیا ہے٭جامعہ کراچی کے ایریا اسٹڈی سینٹر فاریورپ اور ہنس سیڈل فائونڈیشن اسلام آباد کے اشتراک سے ورکشاپ جمعرات06 مارچ 2014 ء کو شعبہ ہذا میں صبح10:00 بجے منعقد ہوگا۔ورکشاپ سے ڈائریکٹر ایریا اسٹڈی سینٹر فاریورپ ڈاکٹر عظمیٰ شجاعت ،رولینڈ ڈی سوزا اورعرفان احمد کلیدی خطاب کرینگے٭جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ایل ایل بی تین سالہ (ایوننگ پروگرام ) کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں اور اب تک اپنی داخلہ فیس جمع نہیںکراسکے ہیں وہ 04 اور05 مارچ 2014 ء کو اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں٭ ڈاکٹر ریاض شیخ کی جانب سے ترجمہ کی گئی کتاب کی تقریب رونمائی 04 مارچ بروز منگل صبح 11:00 بجے سماعت گاہ کلیہ فنو ن جامعہ کراچی میں ہوگی۔جس میں زبیدہ مصطفی ،کرامت علی ،ڈاکٹر توصیف احمد ،پروفیسر ڈاکٹر مطاہر احمد ،ڈاکٹر ریاض شیخ اور ڈاکٹر امداد چانڈیو اظہار خیال کرینگے٭جامعہ کراچی کے انسٹیٹوٹ آف میرین سائنسز کی جانب سے جشن ولادت یوم رسول اکرم ؐکے سلسلے میں ایک محفل میلاد کا انعقاد منگل کو کیا جارہا ہے۔جس میں انسٹیٹوٹ کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد شرکت کریگی٭جامعہ کراچی کے سردار یٰسین ملک پروفیشنل ڈویلپمنٹ فیسیلیٹز کے زیر اہتمام’’کلاس روم مینجمنٹ‘‘ ے موضوع پرتین روزہ ورکشاپ06 تا 08 مارچ2014 ء منعقد کیا جارہا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.