کامرس ریگولر و پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم

امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے کامرس ریگولر

و پرائیویٹ گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2013ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر کے امتحانات میں

10841 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 10248 امیدوار امتحانات میں شریک

ہوئے جس میں سے 4671 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب

45.58% فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 5امیدوار اے گریڈ، 109 بی گریڈ، 872 سی

گریڈ، 3198 ڈی گریڈ اور 487 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ محمد عمران

خان چشتی نے مزید بتایا کہ کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں 3018 امیدوار

رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 2900 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اور1695

امیدوار پاس ہوئے، اس طرح کامیابی کا تناسب 58.45 فیصد رہا۔ ان امتحانات

میں 1 امیدوار اے ون گریڈ میں، 5اے گریڈ میں، 29 بی گریڈ میں، 251 سی گریڈ،

1209 ڈی گریڈ اور 200 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

 

Click Here For

Result


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.