انٹرمیڈیٹ٬ اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

image
کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظمِ امتحانات محمد عمران خان چشتی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس پری میڈیکل، سائنس پری انجینئرنگ ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر اور پرائیویٹ، ہیومنیٹیز ریگولر اینڈ پرائیویٹ، اسپیشل طلبہ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے سال 2013 ء کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے مطابق تمام گروپس کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشنوں سے ضروری تصدیق کے بعد جمعہ 14 مارچ 2014 ء سے بروز پیر 14 اپریل 2014 ء تک انٹربورڈ آفس میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابلِ قبول نہیں ہوں گے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ تمام گروپس کے ضمنی امتحانات برائے سال 2013 ء میں شرکت کرنے والے تمام طلباء کی مارکس شیٹس ان کے رہائشی پتوں پر روانہ کردگی گئی ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.