تعلیمی اعلانات برائے 17/03/2014

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق ڈپلومہ ان کلینکل نیورولوجی (D.C.N. )کے سالانہ امتحانی فارم وفیس 22 مارچ تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔طلبہ 5000/= روپے فیس کے ساتھ اپنے فارم متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔ تاریخ گذرنے کے بعد 10 اپریل 2014 ء تک فارم 500/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے۔٭جامعہ کراچی کے سردار یٰسین ملک پروفیشنل ڈویلپمنٹ فیسیلیٹز کے زیر اہتمام ’’اُپٹیمائزنگ کسٹمر سروسز‘‘ کے موضوع پر دوروزہ ورکشاپ آج بروز پیر 17 تا18 مارچ منعقد کی جارہی ہے ۔٭جامعہ کراچی کے تحت ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم آج بروز پیر 17 مارچ 2014 ء تک 2700/= روپے فیس برائے سال اول/ دوئم کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔ان امتحانات میں صرف 2010 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن رکھنے والے طلبہ شریک ہوسکتے ہیں ۔ایسے طلبہ جو 2006 ء میں رجسٹرڈ ہوئے تھے اور ایم اے سال اول دوئم سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں فیس کے علاوہ 5000/= روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔ ٭جامعہ کراچی کے نئے تعلیمی سال کے لئے سمسٹر اورسمسٹر امتحانی فیسوں کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔برسر معین راجپوت کے اعلامیے کے مطابق فیسیں 28 مارچ تک بغیر لیٹ فیس جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ بی ایس ،آنرز ،بی بی اے ،بی پی اے برائے سمسٹر 3,5,7 ، ڈی فارم ، بی فارم،ایم فارم برائے سمسٹر3,5,7,9 جبکہ ایم ایس،ایم اے ،ایم ایس سی، ایم کام ،ایم بی اے اور ایم پی اے (سال آخر) کیلئے طلبہ اپنی سمسٹر اورسمسٹر امتحانی فیس 28 مارچ تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کراسکتے ہیں۔تاریخ گزرنے کے بعد فیس مع 500/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ02 اپریل تا08 اپریل2014 ء تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔طلبہ کو فیس جمع کرانے کے بعد وائوچر کی ایک کاپی اپنے متعلقہ شعبے میں جمع کرانا ہوگی۔طلبہ کی آسانی کے لئے فیس جمع کرانے کا شیڈول شعبہ جات کے لحاظ سے تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت طلبہ اپنے شعبہ سے متعلقہ تاریخ معلوم کرکے فیس جمع کراسکتے ہیں۔ ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق کالجز کے طلبہ کے لئے بی اے،بی ایس سی اور بی کام سیشن برائے 2013-14 ء کے لئے انرولمنٹ وفیس جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلبہ اپنے متعلقہ کالجز میں 1500/= روپے فیس کے ساتھ یکم اپریل 2014 ء تک انرولمنٹ فارم جمع کراسکتے ہیں۔تاریخ گزرنے کے بعد فارم وفیس مزید 800/= روپے اضافی چارجز کے ساتھ 24 اپریل تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.