مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد:مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،جس میں 31 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہو گا،جس دوران کمیٹی 31 نکاتی ایجنڈے پر غور کر ے گی۔مختلف وزارتوں اور ڈویژن کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری  دی جائے گی اورگندم کی طلب اور فراہمی کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائے گی۔تاہم  اجلاس میں 27 سمریاں ضمنی گرانٹس کی منظوری سے متعلق ہیں، جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی پاور سیکٹر  کے لیے  گرانٹس کی منظوری سے متعلق  بھی جائزہ لے گی۔ علاوہ ازیں آزاد کشمیر حکومت کے بجلی کے واجبات اور صنعتی شعبے کو سبسڈی دینے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.