چنیوٹ کے روایتی کھسے ملک بھر میں مقبول

 

پبلک نیوز: ملک بھر میں چنیوٹ کے کھسے مقبول ہیں۔ یہ کھسے جوانوں اوربزرگوں کی یکساں پسند ہیں۔ تہواروں، شادی بیاہ اوردیگر تقریبات کے لیے کھسوں کی آرڈر پر تیاری کی جاتی ہے۔

 

 

کھسوں پر دلکش رنگوں سے کشیدہ کاری سبھی کے دل کو بھاتی ہے۔ کھسے پنجاب کی ثقافت کی علامت ہے اور جوانوں، بزرگوں کی یکساں پسند بھی ہے۔ تہواروں، شادی بیاہ اوردیگر تقریبات کے لیے کھسوں کی آرڈر پر تیاری عام ہے۔

 

دلکش کشیدہ کاری، چمڑے اور رنگوں سے مزین چنیوٹ کے کھسوں سے تو آپ واقف ہی ہیں۔ دلکش  کشیدہ کاری، چمڑے اور رنگوں  سے مزین  چنیوٹ کے کھسوں کے کیا ہی کہنے ہیں۔

 

چنیوٹ کے روایتی کھسے کی تیاری میں مشین کا کوئی کام نہیں۔ یہ کھسہ کاریگری کا شاہکار ہے۔ چمڑے کی کٹائی، اسے کھسے میں ڈالنا، سلائی اور اس پر سنہری، سلور اور دیگر رنگوں سے کشیدہ کاری نہایت مہارت طلب کام ہے۔

 

ملک بھر میں چنیوٹ  کے کھسے مقبول ہیں۔ تہواروں، شادی بیاہ اور دیگر  تقریبات  کے لیے کھسے آرڈر پر بنوائے جاتے ہیں۔ یہ کھسے جوانوں اوربزرگوں کی یکساں پسند ہیں۔

 

چنیوٹ کے یہ کھسے  پنجاب کی ثقافت کی پہچان بھی ہیں۔ کھسوں کی اس صنعت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کو چاہیئے کہ وہ  کاریگروں کی حوصلہ افزائی کرے۔

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.