واٹس ایپ کا نیا اور حیران کن فیچر متعارف

میسجنگ کے لیے دنیا کی مقبول ترین سوشل ایپلیکیشن ’’واٹس ایپ ‘‘ نے آئی او ایس کے بعد اینڈرائڈ صارفین کیلئے بھی اپنا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے اب فنگرپرنٹ ان لاک فیچر یعنی بائیو میٹرک تصدیق کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ لیکن اس کا استعمال متعلقہ صارف کے اسمارٹ فون میں فنگر پرنٹ اسکینر کی موجودگی سے مشروط ہے۔ رواں سال کے آغازمیں آئی او ایس واٹس ایپ صارفین کے لیے چہرے کے ذریعے تصدیق کا فیچر متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت آئی فون اور آئی پیڈ استعمال کرنے والوں کے لیے چہرے اور فنگر پرنٹس دونوں کے ذریعے شناخت کا آپشن موجود ہے۔ واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے بِیٹا صارفین اپنے فون پر تازہ ترین ورژن اپ ڈیٹ کر کے اس فیچر کا استعمال شروع کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین واٹس ایپ بِیٹا ورژن اینڈرائیڈ ڈیوائس پہ کھولنے کے بعد دائیں جانب ٹاپ پر دیے جانے والے مینو کے آپشن کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد سیٹنگز میں اکاؤنٹ پر جا کر پرائیویسی کا آپشن منتخب کریں۔ پیج نیچے سکرول کرنے سے آپ کو فنگر پرنٹ لاک آپشن نظر آئے گا (جوکہ بند ہوگا) اس آپشن کو ٹچ کر کے آن کریں۔ ان مراحل کے بعد واٹس ایپ کی جانب سے آپ کو فنگر پرنٹ سنسر ٹچ کرنے کی ہدایت موصول ہوگی۔ واٹس ایپ آپ سے مقررہ وقت پوچھے گا جس کے بعد یہ ایپ آٹو میٹک طریقے سے لاک ہو جائے گی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.