قوت بصارت سےمحروم افرادکے لیےگوگل میپ کانیا فیچر متعارف

نیویارک : دنیا کے سب سے بڑےسرچ انجن گوگل نےبینائی سے محروم افراد کے لیے اپنی ایپ 'گوگل میپ ' میں نئے فیچرمتعارف کروادیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گوگل نے اپنی راستے سےآگاہی دینے والی ایپلی کیشن "گوگل میپ" میں نئے فیچر شامل کیے ہیں جو نابینا یا کمزور بینائی رکھنے والے افراد کے لیے بے حد کارآمد ہیں۔اس ایپ میں گوگل نے مزید نئی آوازیں شامل کی ہیں جوقوت بصارت سے محروم اور کم بینائی رکھنے والے صارفین کو راستے کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گی ۔رپورٹ کے مطابق گوگل میپ میں شامل ہونے والایہ نیا فیچر صارفین کو اس بات سے آگاہ کریں گے کہ وہ کہاں موجود ہیں اور جس مقام پر وہ جانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے اضافی احتیاط کے حوالے سے کیا اقدامات کیے جائیں۔ گوگل میپ میں شامل کی جانے والی نئی آوازیں متاثرہ افراد کو کسی بھی نئی جگہ پر اعتماد کے ساتھ چلنے میں مدد فراہم کریں گی اور انہیں پیدل چلتے وقت موڑ کے بارے میں قدموں کی تعداد سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔کسی بھی قسم کے خطرے کی صورت میں ایپ انہیں وہ جگہ فوری چھوڑنے کی ہدایت نوٹی فکیشن کی صورت میں کرے گی، اسی طرح اگر کوئی شخص غلط سمت اختیار کرے گا تو یہ ایپ اُسے واپس درست راستے پر لائے گی۔گوگل کے مطابق یہ سروس فی الوقت آزمائش کے لیے امریکا اور جاپان میں متعارف کروائی گئی ہے تاہم کامیاب تجربے کے بعد اسے دنیا بھر میں پیش کیا جائے گا۔ 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.