لاس اینجلس میں اینی میٹڈ مووی فروزن ٹو کا رنگارنگ پریمیئر

لاس اینجلس (92 نیوز) لاس اینجلس میں اینی میٹڈ مووی فروزن کے سیکوئل فروزن ٹو کا رنگارنگ پریمیئر منعقد ہوا۔جس میں فلمی ستاروں نے خوب جلوے بکھیرے۔

ڈزنی کی بلاک بسٹر فلم فروزن 2013 میں ریلیز ہوئی تھی، برفانی شہزادی کی کہانی نے ہر طرف دھوم مچا دی تھی۔

فروزن ٹو میں دونوں برفانی شہزادیاں ایلسا اور اینا نئے روپ میں نظر آئیں گی، فلم میں ایلسااس راز کو تلاش کرتی نظر آئے گی کہ اسکے پاس  جادوئی طاقت کیسے آئی۔

سیکوئل میں بھی  کرسٹوف،اولف دی سنو مین اور سوین کے کردار شائقین کو محظوظ کرتے نظر آئیں گے۔

فلم پاکستان سمیت دنیا بھر میں 22 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.